22 جون 2012 - 19:30

صہیوني ریاست نے اعلان کيا ہے کہ وہ مصر ميں اپنا سفارتخانہ قائم کرنے کے لئے کوئي مناسب جگہ نہيں تلاش کرسکي ہے -

ابنا: ميڈل ايسٹ مانيٹر ويب سائٹ کے مطابق صہیوني ریاست کي وزارت خارجہ نے اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ وہ گذشتہ سال قاہرہ ميں اسرائيلي سفارتخانے پر مصري عوام کے حملے کے بعد سے جس کے نتيجے ميں سفارتخانے کي عمارت کو خالي کراليا گيا تھا ابھي تک کوئي دوسري جگہ تلاش نہيں کرسکي ہے - صہیوني ریاست کي وزارت خارجہ کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ وہ قاہرہ ميں زيادہ محفوظ جگہ پانے ميں اب تک ناکام رہي ہے کيونکہ مصر ميں کوئي بھي اسرائيل کو عمارت کرائے پر دينے کو تيار نہيں ہے -ياد رہے کہ گذشتہ سال  نو ستمبر کو مصري انقلابيوں نے قاہرہ ميں اسرائيلي سفارتخانے پر حملہ کرکے اس کي کنکريٹ کي حفاظتي ديوار کو منہدم کرديا تھا اور عمارت پر قبضہ کرکے اس پر مصر کا پرچم لہرا ديا تھا-اسرائيلي سفارتخانے پر حملے ميں انقلابيوں نے بہت ہي خفيہ دستاويزات کو بھي ضبط کرليا تھا - مصري عوام کا مطالبہ ہے کہ اسرائيل کے ساتھ سفارتي تعلقات منقطع کرلئے جائيں اور صہیوني ریاست کے سفير کو ملک سے نکال ديا جائے -......./169